بدھ 2 اپریل 2025 - 07:00
جمہوری اسلامی، شہداء کے خون کی میراث ہے

حوزہ/ ۱۲ فروردین (Iranian Islamic Republic Day) ، مستضعفین کی مستکبرین پر حاکمیت کے باضابطہ اعلان اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد وعدۂ الٰہی کے عملی ہونے کا دن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے اعلیٰ سطحی و دروسِ خارج کے اساتذہ کی تنظیم نے ۱۲ فروردین (Islamic Republic Day) یومِ جمہوری اسلامی کے موقع پر ایک بیان جاری کیا ہے۔ جس کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

۱۲ فروردین، مستضعفین کی مستکبرین پر حکومت کے باضابطہ قیام اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد وعدۂ الٰہی کے تحقق کا دن ہے جیسا کہ امام خمینی قدس سرہ نے فرمایا: "۱۲ فروردین ہمارے اہم ترین مذہبی و قومی اعیاد میں سے ہے۔"

اس دن، پورے ملک کے عوام جوش و خروش اور عشق و عقیدت کے ساتھ پولنگ مراکز پر پہنچے اور اپنا حمایتی ووٹ ڈال کر طاغوتی حکومت کو ہمیشہ کے لیے تاریخ کے کوڑے دان میں دفن کر دیا۔

اس تاریخی دن منعقد ہونے والے ریفرنڈم نے، جو نہ ایک لفظ کم تھا نہ زیادہ، دنیا بھر کے ان ممالک کو حیران کر دیا جو خود کو جمہوریت کے دعویدار کہتے ہیں اور الحمدللہ، آج ۴۶ سال گزرنے کے باوجود مستکبرینِ جہان اس نظام کو گرانے کی حسرت لیے بیٹھے ہیں۔

یہ سب اس باشعور اور بصیرت مند ملت کی بدولت ہے جو اپنی جان و مال کی قربانی دے کر شہداء کی اس ابدی میراث کی حفاظت کر رہی ہے اور زمین پر الٰہی نصرت کے تحقق کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

ہم اس عظیم نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای (مد ظلّہ العالی) کے فرامین پر لبیک کہتے ہوئے امام زمانہ (ارواحنا لتراب مقدمه الفداء) کے ظہور کی دعا کرتے ہیں۔

حوزہ علمیہ قم کے اعلیٰ سطحی و دروسِ خارج کے اساتذہ کی تنظیم

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha